نواب ثناء اللہ خان زہری سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات،حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت

اسلام آباد(ڈیلی گرین گو ادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی صوبائی جنرل سیکریٹری لالا روزی خان کاکڑ سینئر صوبائی رہنماء آغا شکیل احمد درانی نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت اور دیگر پارٹی امور سمیت مختلف موضوعات پر خیال کیا گیا۔ملاقات میں نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی لیڈرشپ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں ایک مضبوط اور مستحکم حکومت بنائیں گے بلوچستان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم انشاء اللہ عوام کے امیدوں پر پورا اتریں گے بلوچستان سے غربت پسماندگی اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ایک پرامن اور ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری میر عبدالنبی زہری ایڈوکیٹ علاؤالدین زہری عبدالخالق زہری دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے