شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سنائی گئی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

شاہ محمود قریشی نے سلمان صفدر اور علی بخاری کے توسط سے دائر درخواست میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔سائفر کیس میں سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ سائفر کیس کا ٹرائل قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ استغاثہ کے 10 گواہوں کے بیان ہمارے وکلا کی غیر موجودگی میں ریکارڈ ہوئے، نوٹس دیے بغیر خودساختہ سرکاری وکیل مقرر کیے گئے، 30 جنوری کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ فیئر ٹرائل کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے