الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیاہے اب ہمیں آگے بڑنا ہے ملک احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا،سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و ایم این اے سردار یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیاہے اب ہمیں آگے بڑنا ہے ملک احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا ہمیں لاڈلہ کہنے والے احمق لوگ ہیں ہم سیاست میں ابھی نہیں آے میں 85 میں ایم پی اے اور جام قادر کیدورمیں وزیر تھااسکے بعد متعدد بار قومی کو اسمبلی کا رکن منتخب ہوا اور وفاق میں ریلوے و کشمیر امور کی وزارت کی اب حالیہ الیکشن میں ایک مرتبہ پھر عوام نے منتخب کیا انہوں نے کہا کہ ملک کو میاں نوازشریف کے وژن کی ضرورت ہے وزیر اعظم کے حتمی فیصلے کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہوگا بلوچستان میں وزیراعلی کے نام پر غور کیاجارہاہے اورصوبائی جماعت ہی کوئی نام فائنل کرکے مرکز کو ارسال کریگی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تمام جماعتوں کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت پیٹرولیم مصنوعات بجلی وگیس کے نرخ بڑہانے سے گریز کرے اور اہم فیصلے آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیں عوام مزید کسی بوجھ کو برداشت نہیں کرسکتے ہم عوام کیاصل نمائندے ہیں حکومت کی تشکیل کے بعد عوام کو ریلیف دینگے ملک سے دہشت گردی و بے روزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہوگی ترقی کا سفر2017 سے دوبارہ شروع کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے