پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اور پیپلز خواتین ونگ پاکستان کی صدر فریال تالپور سے میر چنگیز جمالی اور روزی خان کاکڑ کی ملاقات

اسلام آباد/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز خواتین ونگ پاکستان کی صدر آدی فریال تالپور سے میر چنگیز خان جمالی اور روزی خان کاکڑ نے ملاقات کی۔ جمعرات کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز خواتین ونگ پاکستان کی صدر آدی فریال تالپور سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی اور جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ نے ملاقات کی،ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی وتنظیمی صورتحال، 8 فروری کو ہونے والی جنرل الیکشن، بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے قیام کے لئے سیاسی پارٹیوں اور آزاد ارکان سے ہونے والے رابطوں سے متعلق تفصیلی طور پر چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔ صوبے میں حکومت کے قیام کے بعد عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور ریلیف پہنچانے کیلئے ابتدائی اقدامات کا آغاز کرے گی اور صوبے کے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے