بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جنرل باجوہ کے کہنے پر لائے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جنرل باجوہ کے کہنے پر لائے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھا، چاہتا تھا تحریک کے ذریعے اس وقت کی حکومت ہٹائی جائے، فیض حمید میرے پاس آئے اور کہا جو کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید رابطے میں تھے، عدم اعتماد سے انکار کرتا تو کہا جاتا میں نے بانی پی ٹی آئی کو بچایا۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دھاندلی 2018 میں بھی ہوئی تھی، اب بھی ہوئی، بظاہر الیکشن میں دھاندلی کا فائدہ مسلم لیگ ن کو ہوا، اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے