اے این پی کا بھی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سے انکار
پشاور(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نےبتایا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی، ان حالات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات موزوں نہیں۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کااعلان کرچکی، اب پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنا ان کے مینڈیٹ کو قبول کرنا ہے۔