آزاد امیدوار امیر محمد خان پیپلزپارٹی میں شامل

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پی پی 89 بھکر سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار امیر محمد خان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔
آزاد امیدوار امیر محمدخان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی،پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی ملاقات میں موجود تھیں۔امیر محمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار اعجاز سواتی ریکٹ کے انتخابی نشان پر انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔ رہنما تحریک انصاف اعجاز سواتی نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ ترقی اور خوشحالی کیلئے غیر مشروط طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں نے حلقے کی عوام اور دوستوں سے مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور امید کرتا ہوں کہ پی پی پی علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے