پشاورہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں 7 حلقوں سے جیت گئے تھے۔ اثاثوں اور کاغذات نامزدگی میں انہوں نے غلط بیانی کی اور کاغذات میں توشہ خانہ تحائف کا ذکر نہیں کیا۔ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو مذکورہ حلقوں سے نااہل کیا جائے۔

وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسمبلی رہی نہ بانی چیئرمین اب ممبر رہے، اس لیے کیس اب قابل سماعت نہیں ہے۔ عدالت آرڈر میں صرف اتنا لکھ دے کہ یہ کیس آئندہ دائر کیا جاسکتا ہے۔
بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ایمل ولی کی درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی اور کیس نمٹا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے