بیلہ، ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق
بیلہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے علاقے بیلہ میں گاڑی نے راہگیر خاتون کو روند ڈالا خاتون موقع پر دم توڑ گئی بیلہ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر کے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ سے کراچی جانے والی فیڈر کار نمبر AXU:-453 نے بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ ویلپٹ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث راہگیر خاتون مسمات فاطمہ زوجہ محمد جمن قوم شیخ ساکن ٹھٹہ حال گنڈاچہ بیلہ کو کچل ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہوگئیں بیلہ پولیس نے نعش سول ہسپتال بیلہ پہنچا کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور ڈائیور سید عین اللہ ولد سید محمد شفیع ساکن قلعہ عبداللہ کو گرفتار کرلیا ہے مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش شروع کردی ہے۔