بلو چستان کے عوام نے جس طرح مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا ہے ا نکی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، زرک خان مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء ونو منتخب رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلو چستان کے عوام نے جس طرح مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا ہے ا نکی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے،صوبے کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کی کار کردگی کی بناء پر ایک مر تبہ پھر ہمیں کامیا بی سے ہمکنار کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ زرک خان مندوخیل نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پربلوچستان کے عوام نے اعتماد کر تے ہوئے انہیں کامیا بی سے ہمکنار کیا جس پر عوام کا مشکور ہوں اور انہیں یقین دلا تا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے اپنی تما م تر صلا حیتیوں کو بروئے کا ر لائیگی بلو چستان کی تاریخ میں جتنے بھی تر قیاتی کام ہوئے ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہوئے، ایک مر تبہ پھر پاکستان بالخصوص بلو چستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔زرک مندوخیل نے کہا کہ انتخابات سے قبل مخالفین نے ہمارے خلاف پروپیگنڈے کئے لیکن انہیں ناکامی کے سواہ کچھ حاصل نہیں ہوا،عوام نے خدمت کا موقع دیا ہے جس میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھو ڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے