آج امت مسلمہ تاریخ کےجس نازک موڑپرکھڑی ہےاس کےلیے راہ نجات حیاء کوفروغ دیناہے، ربعیہ طارق

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) آج امت مسلمہ تاریخ کےجس نازک موڑپرکھڑی ہےاس کےلیے راہ نجات حیاء کوفروغ دیناہے حیاء ڈے کےموقع پر صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق اورصدر لاہور عظمی عمران نے خصوصی بیان جاری کرتے ہوۓ کہاکہ اسلامی معاشرے میں حیاو پاکیزگی کواحترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔معاشرے بے حیائی اور شیطانی تہذیب کے فروغ سے کمزور ہوتے ہیں۔ مغرب میں عورت کا کارپوریٹ کلچر کے ذریعے استحصال ہوتا ہے اور ایک کھلونے کی طرح کھیل کر اسے پھینک دیا جاتا ہے۔ جب کہ اسلامی معاشرہ ماں، بیٹی اور بیوی کے روپ میں عورت کو مکمل تحفظ عطا کرتا ہے۔ مرد و خواتین کی ذمہ داریوں کی تقسیم کے ذریعے خاندانی نظام کو مضبوطی ملتی ہے اور نتیجتاً معاشرے کا مستقبل زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔آج مغربی یلگار نے پاکستانی معاشرے میں ویلنٹائن اور LB G Tجیسے غلیظ کلچر کوفروغ دیناشیطان کے چیلوں کاکام ہے شیطان جو انسان کا ازلی دشمن ہے ،اس نے یہیں تخریب کاری کی اور مردوعورت نے ملکر جونسل نو کی تربیت کرنی تھی جو اسکی اولین ذمہ داری ہے اس سے غافل کردیا ہےاسلام میں مرد و عورت دونوں کے عمل خیر کو بڑا مقام و مرتبہ اور اہمیت حاصل ہے ۔اسلام نکاح کے ذریعے مردو عورت کو ہر لحاظ سے مضبوط کر کے اسے معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے تمام ترمواقع فراہم کرتا ہے تاکہ انسانی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے اور بلاشبہ اسلام کا سکھایا ہوا راستہ ہی صراط مستقیم ہے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں حیاء کے فروغ کےلیے اورنسل نو کی آبیاری کےلیے ماں تعلیمی ادارےاور میڈیااورحکمرانوں کواہم کردار اداکرناہوگا-حلقہ خواتین جماعت اسلامی احیاے تہذیب اسلامی کے لیے خواتین میں اپنے پراجیکٹس سارا سال لانچ کرتی ہے- یورنیورسٹیز کالجز میں ایسے سیمینار اور کانفرسز رکھے جاتے ہیں جن پرعمل پیرا ہو کرغیر اخلاقی پروگرامات اور غیر اسلامی تقریبات کے خلاف نوجوانوں کو شعور اور آگاہی دی جائے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے