13 فروری کو کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جاسکتی ہیں 15فروری تک اپیلوں پر فیصلے ہونگے، محمد فرید آفریدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان و ریٹرننگ افیسر برائے مخصوص نشست محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ معزز بلوچستان ہائی کورٹ کے 1 فروری 2024 کے حکم کے مطابق صابرہ اسلام کے کاغزات نامزدگی کو خواتین مخصوص نشست برائے قومی اسمبلی کی چانچ پڑتال کیلئے شیڈول کا اجرا کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 12 فروری کو صابرہ اسلام کے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی جس کو منظور کر لیا گیا ہے اور اب شیڈول کے مطابق 13 فروری کو کاغزات نامزدگی کے منظور ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جاسکتی ہیں 15 فروری تک اپیلوں پر فیصلے ہونگے۔ نظر ثانی شدہ فہرست کی اشاعت 16 فروری کو ہوگی اور 17 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے