مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار نامزد

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کیلیے مریم نواز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کو امید ہے کہ نمبر گیم کی برتری حاصل کر کے وہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنوانے میں کامیاب ہوجائے گی۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 131 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کی تعداد 140 ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاق میں تو مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم پنجاب کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے کوئی پالیسی بیان جاری نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے