مالی فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔سول عدالت کے جج ڈاکٹر سہیل نے مالی فراڈ کے کیس میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت 1 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں فواد چوہدری وفاقی وزیر رہے ہیں، سابق وزیر پر شہری سے 50 لاکھ روپے لے کر نوکری نہ دینے کا الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے