شہبازشریف کا خالد مگسی سے ٹیلیفونک رابطہ، حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت دی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہبازشریف نے بی اے پی کے رہنما سردار خالد مگسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے سردار خالد مگسی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی، شہبازشریف نے حکومت سازی میں سردار خالد مگسی کو شمولیت کی دعوت دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے