سیا سی جماعتیں حیران حتیٰ کہ الیکشن کمیشن بھی سر گردان ہیں کہ کسے کامیاب اور کسے ناکام قرار دیا جائے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں چار جماعتی اتحاد کی جانب بلو چستان بھر میں کام شٹر ڈاؤن ہڑ تال پر کاروباری طبقہ اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع کی طرح کوئٹہ کے شہریوں نے بھی اپنا کاروبار اور بند رکھ کر ثابت کیا ہے کہ سیا سی جماعتوں کی طرح عام شہری اور کاروباری و تاجر برادری بھی انتخا بی نتائج میں بد ترین ردو بد ل اور دھاندلی کے خلاف اپنے ان منتخب ارکان کے ساتھ شامل ہے جنکی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لئے آر او اور ڈی آر اوز نے بد ترین کر دار ادا کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ کیسا الیکشن ہے کہ جس میں رات کو ایک امیدو ار کامیابی کا جشن مناتا ہے تو دوسری دن دوسرا امید وار جشن مناتا ہے عوام پریشان،سیا سی جماعتیں حیران حتیٰ کہ الیکشن کمیشن بھی سر گردان ہیں کہ کسے کامیاب اور کسے ناکام قرار دیا جائے الیکشن میں چوری، دھاندلی اور جعلی ووٹوں کے استعمال کی بابت اس سے قبل سناجاتا تھا مگر اس سب سے ہٹ کر واردات کی گئی ہے پیر شوٹرز میدان میں آکر اپنے 400ووٹوں ے ساتھ 7000ووٹ حاصل کر نے والے امید وار کو ہرادیتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی پار لیمانی سیا ست میں غلط روایات ڈالی جا رہی ہیں پار لیمانی سیا ست جسکا ایک مقام اور تقدس ہے اسے مافیا کے ہاتھوں فروخت کر کے آئین و قانون سازی کر نے والے اداروں میں جگہ دی جا ری ہے۔ بیان میں کہا کہ موجود احتجاج پر بیٹھے عوام کو م مطمئن کر نے کے صرف ایک راستہ ہے کہ فارم 45کے مطابق حاصل کر دہ ووٹوں کے نتیجے میں کامیاب ہو نے والے حقیقی عوامی نمائندوں کو کامیاب قرار دیکر اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کا حق دیا جائے۔