دوسرامہینہ پورا ہونے والا ہے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے مجبورا ٹرین روک دئینگے، ملازمین

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)نوکنڈی کے ریلوئے ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر مہینے کے 14تاریخ کو مل جاتی ہے لیکن اب دوسرامہینہ پورا ہونے والا ہے لیکن انہیں تنخواہ نہیں دی جارہی یہ لاپرواہی محکمہ کی جانب سے یا بینک کی جانب سے ہورہا ہے مظاہرین نے کہا کہ تنخواہ نہ ملنے پر دوکانداروں نے ادھار دینا بند کردیا ہے جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے اب ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اور اگر ہمارے تنخواہ کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم احتجاجا جو بھی ٹرین نوکنڈی سے گزر جائے گی اسے احتجاجا روک دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے