حلقہ پی بی 41اور این اے 263پر جعلی بیلٹ پیپرز کے ذریعے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالہ گیا ہے، نور الدین کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر وحلقہ پی بی 41سے امید وار نور الدین کاکڑ نے کہا ہے کہ 8فروری کو ہو نے والے انتخابات میں حلقہ پی بی 41اور این اے 263پر جعلی بیلٹ پیپرز کے ذریعے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالہ گیا ہے،انتخابی نتائج سامنے کے بعد پتہ چلا کہ ایسے نمائندے جتوایا گیا ہے جو تیسرے یا چو تھے نمبر پر تھے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ریجنل الیکشن کمشنر کے خلاف کارروائی عمل میں لا تے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔ یہ بات انہوں نے منگل کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نور الدین کاکڑ نے کہاکہ 8فرروی کو جعلی مینڈیٹ کے ذریعے ایک شخص کو حلقہ پی بی 41پر کامیاب کروایا گیا جس کی وجہ سے آج حلقے میں سوگ کی فضاء قائم ہے، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جعلی بیلٹ پیپرز کے ذریعے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالہ گیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں سے حلقے کے عوام کے درمیان موجود ہیں حالیہ مینڈیٹ کو عوام نے بھی مسترد کر دیا ہے، کیا 8فروری کو آئین کے تقاضے پورے کئے گئے؟ پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ پر یقین رکھتی ہے اور حالیہ عا م انتخابات کے نتائج کے خلاف عدلیہ سے بھی رجوع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے