حالیہ انتخابات میں ضلع چاغی کے بیالیس قبائل نے ملکر اپنے ووٹ کی طاقت سے مجھے منتخب کروایا، محمد صادق سنجرانی
نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین سینیٹ ونومنتخب رکن صوبائی اسمبلی محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی تمام قبائل کو ساتھ لیکر ضلع چاغی کی ترقی و خوشحالی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں ضلع چاغی کے بیالیس قبائل نے ملکر اپنے ووٹ کی طاقت سے مجھے منتخب کروایا جس پر ضلع چاغی میں تمام آباد قبائل کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنکی شب و روز محنت نے چاغی میں ایک نئے امید کا تعین کیا انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے باشعور عوام سمیت بی اے پی کے عہدیداران و کارکنان اور خان سنجرانی پینل کے قبائلی عمائیدین و رفقاء، ورکر اور اقلیتی برادری نے جس خندہ پیشانی سے پولنگ کے دن ہزاروں کی تعداد میں گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا وہ قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ماوں بہنوں کو بھی داد دیتا ہوں جنھوں نے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ اس جمہوری عمل میں اپنا حق رائے دہی کا اظہار کیامحمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ھمارے لئیے ضلع چاغی سمیت بلوچستان کے تمام قبائل قابل احترام ہیں ھمیں انکی اعتماد کی قدر کرنا ہوگااس کامیابی کا سہرا ضلع چاغی کے بیالیس معزز قبائل کے نام کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ قبائل کی رہنماء و کمک سے اپنی بساط کے مطابق عوام کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائینگے۔