8فروری کے الیکشن 1971کے بعد بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، رحیم کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر و سابق میئر رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ 8فروری کے الیکشن 1971کے بعد بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے یہ تاریخ کا ڈراما الیکشن جو ملک کو تباہی بربادی کے سوا کچھ نہیں دے سکتا ہے آج جن چوروں کو اقتدار کے لئے راہ ہموار کی گئی ہے ان دو خاندانوں نے 75سالوں سے ملک کو بربادی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا چار دفعہ وزیر اعلی اور تین بار وزیر اعظم رہنے والا خاندان دوسری طرف دادا وزیر اعظم والدہ وزیر اعظم والد صدر پاکستان ہونے والوں نے ملک کو بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا ملک اس وقت اتنا مقروض کیا گیا ہے کہ جب تک ملک ایماندار قیادت کے حوالے ملکی اقتدار حوالے نہیں ہوتا یہ تباہی مزید پھیلے گی اس وقت ملک میں صرف تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان اقتدار کے لائق ہیں اور عوام بھی تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔