ہمارے سامنے عہدے اہم نہیں بلکہ پاکستان کا جمہوری مستقبل بہت اہمیت رکھتا ہے،سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ وفاق میں مخلوط حکومت بنی گی اس حوالے سے پی پی ایم کیو ایم اور جے یو آئی سے بات چیت چل رہی ہے کون بنے گا وزیراعظم یا صدر پاکستان سمیت اسپیکر اور وزارتوں کے حوالے قائم کی گئی کمیٹیاں فارمولا طے کر رہے ہیں ہمارے سامنے عہدے اہم نہیں بلکہ پاکستان کا جمہوری مستقبل بہتاہمیت رکھتا ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں دھاندلی کو بنیاد بناکر عدم استحکام پیدا کرنے کی ہر مزموم سازش ناکام بنا دینگے ملکی اداروں کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے جن کو الیکشن پر اعتراض ہے وہ اپنے کیسز عدالتوں میں لیجائیں الیکشن کا مرحلہ ایک کٹھن مرحلہ ہوتا ہے جو کہ اللہ کے کرم سے پر امن اور خوش اسلوبی کے ساتھ گزر گیا، این اے 252 کے تمام چاروں اضلاع بارکھان دکی موسے خیل اور لورالائی کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے تھریپن ہزار سے زائد ووٹ دیکر فتح دلاؤ ملک میں الیکشن کے بعد اب جمہوریت مزید مضبوط ہوگی وفاق پنجاب اور بلوچستان میں حکومت مسلم لیگ ن ہی تشکیل دیگی ازاد اراکین ہمارے ساتھ رابطوں میں ہیں جو کہ ہمارے جانب سے انکو گرین سگنل ملتے ہی ہی وہ باقاعدہ شمولیت اختیار کرینگے انہوں نے کہا کہ میں اپنے قائد میاں نواز شریف کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے پارٹی ٹکٹ دیا انہوں نے کہا کہ چھوتی بار نواز شریف وزیر اعظم منتخب ہو کر ملک و قوم کو مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی عدم استحکام کی دلدل سے نکالیں گیپاکستان کو ماضی میں بھی نواز شریف نے بطور وزیر اعظم ایشئن ٹائیگر بنایا تھا اب بھی ملک کو ترقی کے راستہ پر ڈالیں گے میاں صاحب قوم کیلئے ہمیشہ سوچھتے ہیں ملک کی اکانومی، لاء اینڈ آرڈر، نوجوانوں کا مستقبل، سی پیک منصوبہ، مزید موٹرویز، بجلی کی پیداوار بڑھانا مسلم لیگ (ن) حکومت کی ترجیحات ہوں گی انہوں نے کہا کہ لاہور نے میاں برادران کو بھاری اکثریت دلوائی جس پر زندہ دلا ن لاہور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پارٹی حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں پی پی پی جے یوا? ایم کیو ایم ازاد اراکین ایس پی اور دیگر کے ساتھ ملکر حکومت بنائینگے اور ترقی کا نیا سفر شروع کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے