پرویزخٹک کا بھی سیاست سے علیحدگی کا اعلان
پشاور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویزخٹک نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ انتخابات میں عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے خدمت کا جو صلہ دیا اس کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ جلد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا اجلاس طلب کریں گے، پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی دےکر نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔