میری کامیابی عوام اور جمہوریت کی جیت ہے، نوابزادہ خالد مگسی

گنداواہ /جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ این اے 254 جھل مگسی کم کچھی سے کامیاب نوابزادہ خالد مگسی کا جھل مگسی پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ان پر گل پاشی کی گی جبکہ تینوں اضلاع کے مختلف علاقوں ڈیرہ مراد جمالی،تمبو،لانڈھی شریف،مچ بولان،ڈھاڈر،بھاگ ناڑی،میر پور،باریجہ،کوٹڑو،کوٹ مگسی ودیگر علاقووں سے درجنوں وفود کی تعداد میں لوگ جھل مگسی پہنچ رہے ہیں ان کی جیت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں، لوگ ان کے بیٹوں نوابزادہ جعفر مگسی،نوابزادہ عذیر خان مگسی ودیگر نواب مگسی خاندان کے افراد کو بھی دونوں حلقوں سے کامیابی پر مبارک باد دے رہے ہیں۔ اس موقع پر نوابزادہ خالد مگسی نے بات چیت میں کہا کہ میری کامیابی عوام اور جمہوریت کی جیت ہے۔وفد میں سید قاسم علی شاہ حسینی، مشتاق احمد ترین، ڈاکٹر منظور احمد ترین،وڈیرہ کرم الہی گھوٹیہ،ایڈووکیٹ سید ولایت شاہ،عبدالرحیم ساسولی،سید عرفان علی شاہ،نریش کمار،چوہدری برکت علی ابڑو،فداحسین پٹھان،سید اطہر شاہ،منظور احمد ساسولی، سد تنویر شاہ،پرنس الہی بخش سیال۔محمد قاسم سیال،عبدالعزیز دھکڑ،باز محمد گھوٹیہ،ظفراللہ دھکڑ،ریاض احمد ساسولی ودیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے