علی امین گنڈاپور کے والد میجر (ر) امین اللہ انتقال کرگئے

ڈی آئی خان(ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے والد میجر (ر) امین اللہ گنڈا پور انتقال کرگئے۔

پی ٹی آئی رہنما کے والد میجر (ر) امین اللہ خان گنڈا پور کو دل کا دورہ پڑا، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔

میجر (ر) امین علی گنڈا پور نہ صرف پی ٹی آئی رہنما کے والد تھے بلکہ وہ مشرف دور میں نگران کابینہ کا حصہ بھی رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے