راولپنڈی میں فائرنگ،پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے جاں بحق

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار چوہدری عدنان جاں بحق ہوگئے، ملزمان بآسانی فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری عدنان پر پولیس لائنز کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چوہدری عدنان جاں بحق ہوگئے، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق چوہدری عدنان پر پولیس لائنز کے قریب قاتلانہ حملہ اس وقت ہوا جب ان کی گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی، موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ انتخابات میں چوہدری عدنان نے این اے 57 راولپنڈی اور پی پی 19 سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا تھا، انہیں این اے 57 سے 1820 جبکہ پی پی 19 سے 2972 ووٹ ملے تھے۔چوہدری عدنان 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے