دھاندلی نے جمہوری روایات کو پامال کیا ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل حمیرا طارق ،ڈپٹی سیکرٹریز جنرل ثمینہ سعید ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،ڈاکٹرزبیدہ جبیں ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق ،صدر لاہور عظمی عمران نے اپنےمشترکہ ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ذمہ داریاں ادا نہیں کیں،دھاندلی نے جمہوری روایات کو پامال کیا ہے ۔ ضلع گوادر اور دیر میں جماعت اسلامی کی واضح برتری کے مینڈیٹ کی چوری نے الیکشن کمیشن کی شفافیت کی قلعی کھول دی ہے۔ جماعت اسلامی اس کھلی دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ ڈاکٹر حمیرا طارق ،ربعیہ طارق نے کل پاکستان کارکنان جماعت اسلامی کی جدوجہد اور مینڈیٹ چوری روکنے کی کوششوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے