دشت، قتل کی گئی خاتون کی شناخت ہوئی،میڈیکل رپورٹ حاصل کرنے کے لئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) دشت میں قتل کی گئی خاتون کی شناخت ہوئی،میڈیکل رپورٹ حاصل کرنے کے لئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دشت میں خنجروں کے وار سے قتل کی جانے والی خاتون کی لاش کی شناخت (پ گ) کے نام سے ہوئی ہے جسکی لاش اسکے بیٹے نے وصول کرلی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد میڈیکل رپورٹ کے لئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں جسکی رپورٹ آنے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔ مقتولہ کا تعلق مشرقی بائی پاس کوئٹہ سے ہے۔مزید کاروائی پولیس اور لیویز کر رہی ہیں۔