حب، حلقہ PB21کے ووٹوں کے تھیلے چوری کرتے ہوئے 5 افراد پکڑے گئے

حب(ڈیلی گرین گوادر)سوک سینٹر حب میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے اسٹرونگ روم جہاں حلقہ PB21کے ووٹوں کے تھیلے رکھے ہوئے تھے کے سیل کو توڑ کر مبینہ طور پر ووٹوں کے تھیلے چوری کرتے ہوئے پانچ افراد پکڑے گئے ہیں ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کے درمیانی شب سوک سینٹر حب میں ریٹرننگ آفیسر پی بی 21حب نے پولیس کی مبینہ مدد سے حلقے کے ووٹ کے سربمہر تھیلے والی کمرے تک پہنچ کر تھیلوں کے سیل توڑ کر ووٹوں کے تھیلے چوری کرنے والے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ اس واقعہ کے بعد پوری رات سوک سینٹر کے قریب وقفے وقفے سے شدید ہوائی فائرنگ ہوتی رہی جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے