جمعیت کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا عبد الواسع کی زیر صدارت منعقد،دھماکوں کے شہداء کے لئے دعاء کی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلو چستان کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی امیر مولانا عبد الواسع کی صدارت میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکر ٹریٹ میں منعقدہوا۔ اجلاس میں حالیہ عام انتخابات کے دوران پیش آنے والے واقعات کا جائز لیا گیا، خاص کر الیکشن کے دوران جمعیت علماء اسلام اور دیگر سیا سی جماعتوں کے دفاترپر ہو نے والے بم دھمکوں کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے شہداء اور زخیوں کے لئے دعا ء کی گئی، اجلاس میں کہا گیا کہ دھماکوں کے نتیجے میں صوبے میں خوف و ہراس کی فضاء قائم کی گئی جو ایک منصوبے کے تحت کروائے گئے تھے لیکن تمام تمام دباؤ، دھمکیوں اور مشکلات کے باوجود جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں اور عوام نے تمام خوف و ہراس کی پرواہ کئے بغیر الیکشن میں بھر پور حصہ لیا الیکشن میں جو صورتحال سامنے آرہے تھے اسکا بھی اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیااور مسلسل نتائج میں تبدیلی کے غیر جمہوری عمل کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ان تمام تر صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے تمام اضلاع کے ضلعی جماعتوں کو صوبائی جماعت کی طرف سے یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ جماعتی فیصلوں کا انتظار کریں کیونکہ جمعیت علماء اسلام ایک ملک گیر جماعت ہے عام انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں میں الیکشن کے دوران دھاندلی،فیصلوں میں ردو بدل اور ایک متنازعہ الیکشن کے نتیجے میں آنے والے نتائج چاروں صوبوں میں تشوشناک ہے اس لئے صوبائی جماعت نے مرکزی جماعت کے فیصلوں کا انتظار کا فیصلہ کیا کہ جب تک اس تمام ترصورتحال پر مرکزی جماعت کوئی باضابطہ فیصلوں اور پالیسی کا اعلان نہیں کرتی تب تک صوبائی جماعت اضلاع کے جماعتوں کو اور تمام جیتے ہوئے اور ہارے ہوئے امید واروں کو بھی یہ ہدایت جا ری کر تے ہیں کہ وہ مرکزی جماعت کے فیصلوں کا انتظار کریں مرکزی جماعت کے فیصلوں کے بعد آئندہ کے لئے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے لہٰذا کارکن اطمینا ن رکھیں جمعیت علماء اسلام بلو چستان کی تمام صورتحال پر گہری نظرہے اور وہ حالات کا بغور جائز ہ لے رہے ہیں لہٰذا کارکن جماعت کے فیصلوں کا انتظار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے