جمعیت وبی این پی کاقلات و منگچر میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مشترکہ طویل 48 گھنٹے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات و منگچر میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی و آر او کے فیصلوں کے خلاف جمعیت علمائے اسلام و بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے قلات و منگچر میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مشترکہ طویل 48 گھنٹے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان، روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا دو دن سے جاری شٹر ڈان ہڑتال بھی ختم، بازار کھل گیا، تفصیلات کے مطابق 8 فروری کے عام انتخابات میں قلات سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوران نے احتجاج کرتے ہوئے انکا مقف و الزام یہ تھا کہ قلات کے علاقے جوہان گزگ سمیت سات پولنگ اسٹیشن کے بیلٹ بکس چرا کر نامعلوم مسلح افراد کے گئے تھے اس بنیاد پر احتجاج کرکے مطالبہ کیا گیا کہ ان سات پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا انعقاد کیا جائے تاہم تین روز سے قلات منگچر میں قومی شاہراہ بدستور بند کرکے آر او آفس کیسامنے دھرنا جاری رہا جبکہ بازار بھی مکمل بند رہا ہزاروں مسافر پھنس گئے تھے جبکہ بازار بندش سے بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا تاہم آج شام کے وقت جمعیت علما اسلام کے امیدوار سردار زادہ میر سعید جان لانگو کے پیغام و بی این پی کے امیدوار میر قادر بخش مینگل نے پیہہ جام ہڑتال ختم کرکے روڈ مسافروں کے لئے کھول دیا جبکہ بازار بھی کھل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے