بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 21 کے نتائج نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی درخواست پر دوبارہ گنتی شروع

حب(ڈیلی گر ین گوادر) بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 21 کے نتائج نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی درخواست پر دوبارہ گنتی شروع کی گئی۔ اس سلسلے میں بلوچستان اسمبلی کی صوبائی نشست پی بی 21 کے انتخابی نتائج کی نیشنل پارٹی کے امیدوار رجب علی رند اور پیپلزپارٹی کے امیدوار میرعلی حسن زہری کی درخواست پر دوبارہ گنتی شروع کردیا گیا رات گئے تک گنتی کا عمل جاری تھا اس حلقے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردارمحمدصالح بھوتانی 30910 ووٹ لیکر پہلے نیشنل پارٹی کے امیدوار رجب علی رند 17000 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار میرعلی حسن زہری 14120 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے