الیکشن کمیشن کا بلوچستان کے 6 حلقوں میں ہونے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خبر کی تردید

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے مختلف اخبارات میں بلوچستان 6 حلقوں میں ہونے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے 6 حلقوں پی بی 41،43،48، 49، 50 اور 51 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خبر غلط ہے۔ تردید کرتے ہیں، مذکورہ حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ بھجا تھا جس میں امیدواروں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صرف بلوچستان کے ضلع حب کے حلقہ پی بی 21 کے چند پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے اس طرح کے بیانات جن سے عوام میں کنفیوژن پیدا ہو گریز کرنا چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے