8 فروری کو ہو نے والے انتخابات میں صر ف اور صرف مخصوص لوگوں کو نوازا گیا ہے، مولانا عبد الحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی بلو چستان کے امیر مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا ہے کہ 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات میں صر ف اور صرف مخصوص لوگوں کو نوازا گیا ہے، ہمیں امید تھی کہ عام انتخابات 2024صاف وشفاف ہوں گے لیکن حقائق اسکے بر عکس ہیں، ایک سارش کے تحت ملک بھر میں جماعت اسلامی کے نمائندوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے دور رکھا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو جماعت اسلامی بلو چستان کے جنرل سیکر ٹری زاہد اختر بلوچ سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ 2024 کے انتخابات صاف اور شفاف ہونگے لیکن انتخابی نتائج ہمارے امیدوں کے برعکس آئے اور ہمیں مایوسی بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے امیدوار پہلی مرتبہ بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے حق دو تحریک کے صدر مولانا ہدایت الرحمان بھی جماعت اسلامی کے مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں میں جعفر آباد کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے غلامی کی زنجیریں تھوڑیں ہمارے قومی اسمبلی کے امیدوار حسین واڈیلہ کامیاب تھے مگر دھاندلی کی وجہ سے انہیں ہرایا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ 2024 کے عام انتخابات میں مخصوص لوگ کامیاب کئے گئے ہیں اب سیاست مداخلت بس کرے عدلیہ بھی کسی اور کے خوف سے فیصلے دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن بھی حوش کے ناخن لیں اور حق حقدار کو دے ایک منصوبے کے تحت ملک بھر میں جماعت اسلامی کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے دور رکھا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمارے نمائندوں پر کوئی بھی سوال نہیں اٹھا سکتاکیونکہ جماعت اسلامی کا کر دار سب کے سامنے عیاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے