پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،852 اعلی کو الٹی کی چرس برآمد

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،852 اعلی کو الٹی کی چرس برآمد، منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت14.21 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے،منشیات نوجوان نسل کے لیئے ناسور ہے جس کی اسمگلنگ کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی (بلوچستان) کے علاقے ملاشیپ 2 (MS-2) سے منشیات اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے 852 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔ پسنی کے علاقے MS-2 میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی پٹرولنگ ٹیم نے اونٹوں پر لوڈ چرس جو کہ لانچ اور اسپیڈ بوٹ کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی کاروائی کرتے ہوئے 12 اونٹ، لانچ، اسپیڈ بوٹ اور 852 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس قبضے میں لیکرمزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت14.21 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی ا س اعلی کارکردگی کو بے حد سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے