حکومت نے انتخابات کرواکر پاکستان دشمن طاقتوں کاملک کوجمہوریت سے دوررکھنے کاایجنڈا ناکام بنادیا، جان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت نے انتخابات کرواکر پاکستان دشمن طاقتوں کاملک کوجمہوریت سے دوررکھنے کاایجنڈا ناکام بنادیا، اس تاریخی کامیابی پرقوم،فوج،پولیس،پیراملٹری فورسز،الیکشن کمیشن،انتظامیہ مبارکبادکے مستحق ہیں، امید ہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے عوام کے اعتمادپرپورا اترنے کیلئے کوشش کریں گے جبکہ انتخابات میں نہ جیت سکنے والے اسپورٹس مین سپرٹ کامظاہرہ کرتے ہوئین تائج تسلیم کریں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔نگراں صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہاکہ اگرکسی کو الیکشن کے نتائج کے حوالے سے اعتراض ہیں تو وہ متعلقہ فورمزسے رجوع کریں پاکستان کو اس وقت انتشار اوربدامنی سے دوچار کرنا دشمن کا ایجنڈا ہے، امن و امان کو ہاتھ میں لیناسادگی اورنادانی میں دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں بعض عناصر اسی تاک میں لگے ہوئے ہیں بعض عناصرآگ بھڑکا کردارشمن کے ایجنڈے پرچل رہے ہیں،یہ لوگ "را”کے ایجنٹ ہیں، کچھ سادہ لوح لوگ بھی ان کے جھانسے میں آجائیں گے بہرحال اگران کے کسی فعل سے جمہوریت کونقصان پہنچاتووہ اس میں برابرکے ذمہ دارہوں گے۔جان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے جمہوریت،جمہوری اداروں اورملک کی حفاظت کرنی ہے اور دشمن کے ارادے خاک میں ملانے ہیں۔