بلوچستان کے تمام قومی اور صوبائی حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے، محمدفرید آفریدی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمدفرید آفریدی نے کہاہے کہ بلوچستان کے تمام قومی اور صوبائی حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے،بلوچستان کے دور دراز علاقے اور امن و امان کی صورتحال نتائج میں تاخیر کا سبب بنے، لیکن اب بلوچستان کے تمام 16 قومی اور 51 صوبائی حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔