الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرننگ آفیسران کو مراسلے جاری کردئیے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرننگ آفیسران کو مراسلے جاری کردئیے۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے 7حلقوں پی بی 40، پی بی 41، پی بی 43،پی بی 48، پی بی 49، پی بی 50اور پی بی 51پر درخواست گزران کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر مذکورہ حلقوں پر دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرننگ آفیسران کو مراسلے جاری کردئیے جس میں کہاگیاہے کہ ریٹرننگ آفیسران قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائیں۔