الیکشن کمیشن کا بلوچستان اسمبلی کے 8حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کا حکم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے 8حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دے دیا۔ اتوار کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کوئٹہ سے بلوچستان کے حلقوں پی بی 41،پی بی 43، پشین سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 48، حب سے پی بی 21، پی بی 49، قلعہ عبداللہ سے حلقہ پی بی50، چمن سے حلقہ پی بی 51کے ریٹرننگ افسران کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ مذکورہ حلقوں میں امیدواروں کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن پر قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کروائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے