ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوریت پر مکمل یقین رکھتے ہیں، زمرک خان اچکزئی

قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حلقہ پی بی 50 کے نومنتخب ایم پی اے انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوریت پر مکمل یقین رکھتے ہیں فخر افغان باچاخان کے عدم تشدد کے فلسفہ پر کاربند ہے چوتھی مرتبہ اعتماد پر قلعہ عبداللہ کے عوام کا مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کامیابی کے بعد اپنی رہائش گاہ باچاخان مرکز کاکاجی برمہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق سنیٹر داود خان اچکزئی، پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی، جمیل خان اچکزئی، ملک حنیف خان اچکزئی، جہانگیر شاہ کاکڑ اور بڑی تعداد میں رہنما اور کارکن موجود تھے انہوں نیکہا کہ کامیابی پر اپنے پارٹی ورکرز اور قلعہ عبداللہ کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے چوتھی مرتبہ ووٹ دیکر کامیاب بنایا انشااللہ ماضی میں جس طرح سے علاقے اور علاقے کے عوام کی بلا امتیاز خدمت کی اسی طرح اس بار بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور دن رات ایک کرکے علاقے کے عوام کی بہتری کیلئے کام کروں گا انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کے بے انتہا مسائل ہے امن و امان، زراعت، پانی سرفہرت ہے ہماری کوشش ہوگی کہ تمام ضروری مسائل کو عوام کے تعاون سے حل کیا جاسکے، تعلیم اور صحت کے درپیش مسائل کا حل اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ خدشات کے باوجود بھی قلعہ عبداللہ میں الیکشن پرامن طور پر گزرا یہ عوامی نیشنل پارٹی کے قیادت اور کارکنوں کی مرہون منت ہے جنہوں نے ہروقت حوصلہ اور برداشت کا مظاہرہ کیا اور دیگر کو بھی اس کی تلقین کی حالانکہ علاقے میں امن کو خراب کرنے کے لئے سازشی عناصر نے بہت سے حربے استعمال کئے تاکہ اس کی آڑ میں ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا جاسکے مگر ہم نے اور ہمارے ساتھیوں نے ہمت اور حوصلے سے کام لیا انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ اور جمہوری اقدار پر مکمل یقین رکھتے ہیں ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ قلعہ عبداللہ کی ترقی میرا مشن ہے انشااللہ دیرپا منصوبے شروع کئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ نئے سیٹ اپ میں جو بھی فیصلہ ہوگا اس کا فیصلہ پارٹی کریگی پارٹی نے جو فیصلہ کیا ہم اس کے پابند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے