میری جیت پنجگور کے عوام اور پارٹی کارکنوں کی جیت ہے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، میر اسداللہ بلوچ
پنجگور (ڈیلی گرین گودر) بی این پی (عوامی)کے مرکزی صدر پنجگور سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ میری جیت پنجگور کے عوام اور پارٹی کارکنوں کی جیت ہے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعے پر مئیر کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی ڈپٹی مئیر عبدالباقی بلوچ اور دیگر پارٹی رہنما وکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی کو پنجگور کے عوام کی خدمت سے روکنے کے لیے پوری انتظامی مشینری متحرک رہا پولنگ اسٹیشنوں پر جانبدار عملہ تعینات کیاگیا تھا جن کی وابستگیاں مخصوص جماعت سے تھیں پولنگ اسٹیشنوں پر مامور پولیس اہلکار سے سے لیکر پولنگ اسٹاف تک ہر ایک نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ان سب کی کوشش تھی کہ بی این پی عوامی کا ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ نہ کرسکیں اور مذید طرح طرح کی رکاوٹیں پیدا کی گئیں پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز سے کہا گیا کہ فہرستوں میں تمارا نام نہیں ہے حالانکہ فہرستوں میں نام درست تھے انہوں نے کہا کہ ان تمامتر رکاوٹوں کے باوجود بی این پی عوامی کے ورکروں اور پں جگور کے غیور عوام نے پولنگ اسٹیشنوں پر نکل کر اپنا ووٹ بی این پی عوامی کے حق میں استعمال کیا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ میرے ناتواں کاندھے اپنے عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں ماضی میں بھی عددی اعتبار سے میں اکیلا تھا مگر 65 ارکان کے ترقیاتی کاموں کو یکجا کرکے دیکھ لیں اور میں نے سنگل حیثیت سے جو خدمات اور کام کیئے انہیں اٹھاکر دیکھ لیں واضح فرق نظر آئے گا اور ان شاء اللہ عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کو عوام کے خواہشات اور توقعات کے مطابق خوشحالی کا زریعہ بناوں گا انہوں نے کہا کہ سیاسی کلچر کوملکر ہم سب نے بچانا ہے