سبی، تین روزہ اجتماع آج سے شروع ہوگیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سبی تین روزہ اجتماع آج بروز ہفتہ بعد نماز عصر سبی میں شروع ہوا صوبہ بھر میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کے سبب تمام قومی شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے تبلیغی قافلوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سینکڑوں لوگ مختلف مقامات پر احتجاج میں پھنس گئے اور اجتماع نہ پہنچ سکیں تاہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کے اعلان سے عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اس وقت کوئٹہ چمن کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان کوئٹہ ژوب اور کوئٹہ لورالائی شاہراہ مکمل بند رہے اسی طرح کوئٹہ کراچی کوئٹہ سبی کوئٹہ نوشکی کوئٹہ پنجگور سمیت صوبہ بھر میں احتجاج جاری رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے چمن سے آنے والے اطلاعات کے مطابق کوئٹہ چمن ٹرین کو بھی روک لیا گیا تاہم یہ احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے سبی اجتماع جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ صوبہ بھر میں احتجاج کے سبب مسافروں کو آنے اور جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔