خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے این اے 71 سے خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے71سے خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، آزاد، امیدوار ریحانہ ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن، خواجہ آصف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ مؤقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، خواجہ آصف نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے، عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کلعدم قرار دے۔دوسری جانب پی پی 169 سے ہارنے والے آزاد امیدوار میاں محمود الرشید نے بھی حریف امیدوار کی جیت کو چیلنج کر دیا، محمود الرشید نے بھی شکست پر ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ خالد کھوکر نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے