جمہوری پاکستان تاقیامت تک چلے گا ہم غیر جمہوری پاکستان کو زندہ باد نہیں کہہ سکتے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کہ انتخابات کے نتیجہ میں جس پارٹی نے سیٹ جیتا ہے اس کا اعلان کیا جائے ورنہ اس طرح نتائج کو تبدیل کرنا کسی صورت قبول نہیں ہمارے آبا واجداد نے انگریزوں کے خلاف قربانیاں دی ہے اس طرح شام کو کسی کے کامیابی کا اعلان ہو صبح اس کو تبدیل کر کسی اور کی کامیابی کا اعلان جاری کرنا کسی صورت قبول نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو الیکشن کمیشن آف بلوچستان کے سامنے ایک بہت بڑے احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی دھرنے میں نوب آیاز جوگیزئی عبدالرحیم زیارتوال عبدالقہار خان ودان اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو ہفتہ کو دن بارہ بجے تک ٹائم دیا تھا لیکن وہ ٹائم گزر گیا ہم حسب وعدہ ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے پر امن دھرنے کا کہا تھا حالانکہ انتخابات ختم ہوتے ہی رات بارہ بجے تک تمام نتائج کا اعلان کردیا جاتا ہے لیکن یہاں تین دن تک رزلٹ کو روک کر اپنے من پسند امیدواروں کو کے جیت کا اعلان ہمیں کسی صورت قبول نہیں جو لوگ ہمیں آج ہمارے اوپر انگلیاں اٹھا رہے ہیں جب وہ انگریزوں کے نال بنا رہے تھے ہمارے ابا واجداد نے انگریزوں کے خلا ف قید وبند کی صوبتیں برداشت کی ہم نے پشتونخوا وطن کے آزادی کیلئے قربانیاں دی ہے ہمارے کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کبھی بھی کسی آمر کے سامنے سر نہیں جھکا یا ہے بلکہ حق اور سچ کی بات کی ہے انہوں نے کہا کہ 1977کے انتخابات میں سردار بشیر ہمارے پارٹی میں تھے خان عبدالصمد خان اچکزئی شہید کے شہادت کے چار سال ہوئے تھے کچھ لوگوں نے یحیی بختیار کو پشین کے سیٹ پر کھڑا کردیا میں نے اسلام آباد تک پیغام دیا کہ یہ پشین کا سیٹ نہیں جیت سکتا اس کو کوئٹہ سے ٹکٹ جاری کیا جائے جب الیکشن کے دن قریب آئے تو چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہمیں بتا یا کہ ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ یحیی بختیار کو یہ سیٹ جیت کر دینا ہے انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی جتنے بھی ووٹ حاصل کریں سیٹ ہم یحیی بختیار کو ہی دیں گے میں نے کہا کہ الیکشن میں مداخلت نہ کرو اس طرح الیکشن ختم ہوتے ہی پشین ریسٹ ہاوس میں ووٹوں سے بھرے پیٹیاں لے جاکر یحیی بختیار کے لیے ٹھپے لگائے گئے ہم نے احتجاج کیا ہم نے تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کردیا جب ملک میں مارشل لا لگا تو ان کی ضرورت تھی انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے تمام ثبوت فراہم کیے ہیں حصول یہ ہے کہ انتخابات پولنگ ختم ہوتے ہی رات بارہ بجے تک نتائج کا اعلان کردیا جاتا ہے تاکہ صبح ہار جیت کا فیصلہ ہوجاتا میں نے گزشتہ شب پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان کے آئین میں لکھا ہے کہ جب کوئی آزاد امیدوار انتخابات جیت جاتا ہے تو ایک ہفتہ کے اندر اندر کسی پارٹی میں اس کو شامل ہونا ہے میں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کو دعوت دی تھی کے ہم تو ویسے بائیکاٹ پر ہیں آپ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں اور وزیر اعظم بھی بن جائے آج انہوں نے جواب دیا ہے کہ ہم سوچ کر بتائیں گے میں نے کہا تھا کہ کسٹم ایف بی آر اور دیگر اداروں کے آفسران رات کو نشہ کرتے ہیں پھر وہ ٹیکس کا فیصلہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس پر ان آفسران نے گلہ کیا میں بتا نا چاہتا ہوں کہ جب آپ میرے لوگوں کے روزگار کو روکیں گے تو اس سے بھی سخت زبان میں استعمال کروں گا انہوں نے کہ کہ ہم نے تحریک شروع کی ہے جو آنا چاہیے بسم اللہ ہم الیکشن کمیشن کو صاف الفاظ میں بنا نا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے ڈرامے نہیں چلیں گے آپ نے ہمیں فارم نمبر5 4دیا ہے جس میں ہمیں اس پولنگ کے تمام امیدواروں کے ووٹوں کے تعداد بتا کر دستخط دیے ابھی ہزاروں کی تعداد میں ہمارے مخالفین کو کہاں سے ووٹ ملیں کہ انہوں نے سیٹ جیت لی ہے ہمیں بتا دیا جائے کہ آپ نے یہ جنات کہاں پال رکھے ہیں حلانکہ ہم تو آیت الکرسی پڑھ کے آتے ہیں آیت الیکرسی پڑھنے کے بعد جنات کو جانا ہی پڑے گا میں فوجی جرنل سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کی تحقیقات کریں کہ کس طرح دھاندلی ہوئی ہے پاکستان حالانکہ پاکستان کے جاسوسی ادارے دنیا میں ماہر سمجھے جاتے ہیں اس کی تحقیقات کی جائے جس فوجی نے بھی دھاندلی کے احکامات دیں اس کو فارغ کیاجائے کیونکہ کو ئی جیت رہا ہے لیکن آپ دوسرے کو جیت کا سرٹیفیکیٹ دیتے ہو انہوں نے کہا کہ عوامی احتجاج کے سامنے کوئی بھی نہیں ٹہر سکتا ہم اس ملک کے خاطر آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ جس نے جو سیٹ جیتا ہے اس کو دیا جائے انہوں نے کہا کہ امریکی سٹیٹ ادارے نے بھی اس پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جب کل کسی اور کے کہنے پر نتائج کو بدلو گے تو آج ہم کو بتا رہے ہیں کہ جس نے جیتا ہے اس پر اس کا اعلان کیا جائے 6گھنٹہ تک قومی میڈیا پر اور چینلوں پر تمام کے جیتنے والوں امیدواروں کے ٹیکر چلتے رہے لیکن صبح نتیجہ تبدیل کرکے کسی اور کے جیتنے کا اعلان ہمیں کسی صورت قبول نہیں ایک ٹی وی نے چمن کے سیٹ کا باقاعدہ اعلان کردیا جس نے جیتا ہے لیکن دوسرے دن اس کو تبدیل کرکے کسی اور کو جیت کی پرچی دیدی ہمیں یہ کسی صورت قبول نہیں اب کوئٹہ جو ہمارے حق میں فیصلہ ہوا تھا اب دو دن بعد جمال شاہ کاکڑ کا اعلان کردیا گیا ہے وہ بھی یحیی بختیار کی طرح جاکر جواب دیں گے انہوں نے کہا کہ مداخلت کی ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کسی کو گالی نہیں دے گی لیکن اپنا تحریک ضرور چلائے گی انہوں نے کہا کہ میرا تو مشورہ ہے کہ تمام اضلاع کے کارکن اپنے اپنے علاقوں کے ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر کے سامنے احتجاج کریں جو ظلم کیا ہے اس کا ازالہ کرنا پڑیگا انہوں نے کہا بزور طاقت ہم یہ کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے کہ ہمارے جیت کو ہار میں تبدیل کیا جائے ہم کسی کو گالیاں نہیں دیتے لیکن اپنا حق بھی کسی پر نہیں چھوڑتے جس نے جیتا ہے اسکی کامیابی کا اعلان کریں اگر آپ کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پسند نہیں اگر آپ کو میرا چہرہ پسند نہیں تو میں لکھ کے دینے کے لیے تیار ہوں کہ میں الیکشن میں کھڑا نہیں ہوں گا لیکن آپ کو یہ لکھ کر دینا ہوگا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہے آئین با لادست ہوگا انہوں نے کہا کہ میں پشین کے عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے زبان کے مطابق مولانا فضل الرحمان ووٹ دیکر کامیاب بنا یا انہوں نے میڈیا بلخصوص سوشل میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے گزشتہ شب کی پریس کانفرنس کو کوریج دی ہم پاکستان میں پارلیمنٹ کی بالادستی آئین آئین اور قانون ملک میں جمہوری اداروں کا استحکام اور ایک ایسے فیڈریشن جس میں پشتون بلوچ سندھی سمیت تمام قوموں کے حقوق ان کے مادر وطن میں جو کچھ قدرتی وسائل نکل رہے ہیں ان پر ان کا اختیار ہو ایسے جمہوری پاکستان تاقیامت تک چلے گا ہم غیر جمہوری پاکستان کو زندہ باد نہیں کہ سکتے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قران پاک کی آیت پڑھ کر اس کا مفہوم بیان کیا کہ میں نے مومن کے ساتھ جنت کا وعدہ کیا ہے کہ اسے جنت دوں گا وہ مجھے جان اور مال دیگا اس کے بدلہ میں جنت دوں گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے