بلوچستان بھرمیں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاجی دھرنے،قومی شاہراہیں بند

کوئٹہ: ایچ ڈی پی نے نتائج میں تبدیلی کے خلاف احتجاجا مغربی بائی پاس کوئٹہ کو بند کردیا ، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔نیشنل پارٹی نے نتائج میں تبدیلی کے خلاف احتجاجا برمہ ہوٹل سریاب روڈ کو بند کردیا۔جمعیت علماء اسلام نے نتائج میں تبدیلی کے خلاف احتجاجا موسی کالونی سونا کے مقام روڈ بند کردیا۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے نتائج میں تبدیلی کے خلاف احتجاجا روڈ بلاک کرکے دھرنا دیدیا۔

سبی: حلقہ پی بی 8سبی کی تحصیل کے پولنگ اسٹیشنز پر مبینہ طور پر دھاندلی اورٹھپہ ماری کے خلاف سبی اتحاد کے نامزد امیدوار میراصغر خان مری اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے کوئٹہ سبی اور اندورن سندھ قومی شاہراہ na65 پر گزشتہ 36گھنٹوں سے احتجاجی دھرنا جاری مسافروں کو شدید مشکل کا سامناگزشتہ روز پی بی حلقہ 08سبی کم لہڑی میں مبینہ ہونے والے پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کے خلاف سبی اتحاد کے نامزد امیدوار میر اصغر خان مری سمیت ان کے اتحادیوں نے قومی شاہراھna65 ناڑی بنک کے مقام پردھرنا دے دیا ہے دھرنے کو 36گھنٹے گزر نے کے باوجود مرکز رات ناکام ہونے پر تاحال قومی شاہراھ پر دھر نا جاری اور اور مسافروں کو شدید پریشانی ومشکلات کا سامنا آزاد امیدوار میر اصغر خان مری اور ان کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ حلقہ پی بی 8لہڑی کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ری پولنگ کروائی باصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا

صحبت پور:صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 15 صحبت پور مبینہ دھاندلی پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی طرف سے دھرنا جاری دھاندلی کی گئی جس نے دھاندلی کی وہ عوام کے بجائے کسی اور کی غلامی کی محمد دوران کا خطاب تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی صوبائی اسمبلی پی بی 15 صحبت پور پاکستان پیپلزپارٹی اور ان کے حامی کی طرف سے صحبت پور جعفر آباد ڈی سی چوک پر دھرنا جاری ہے۔پیپلز پارلیمنٹ کی طرف سے مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلزپارٹی کے رہنما پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار نامزد محمد دوران کھوسہ نے خطاب میں کہا کہ جنہوں نے دھاندلی کی وہ عوام کے بجائے ایک فرد کے ملازم ہوئے جس میں تعلیم سمیت ہیلتھ افسران نے خدا سے ڈرنے کے بجائے ایک فرد کو بچانے کی کوشش کی۔

چمن:عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے مال روڈ پر کنٹینرز لگاکر ڈی سی آفس گیٹ اور شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور ہزارو کی تعداد میں لوگ دہرنا دے رہے ہیں۔

مستونگ: نیشنل پارٹی ضلع مستونگ کے صدر حاجی نزیراحمد سرپرہ کے قیادت میں پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وضلعی قیادت نےکوئٹہ تربت بارکھان و دیگر حلقوں میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی اور ووٹ چوری کے خلاف کراچی قومی شاہراہ کو پشکرم مستونگ کےمقام پر 3 گھنٹے سے بلاک کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے