بلوچستان اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں میں سے اب تک 49 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں میں سے اب تک 49نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں،پیپلزپارٹی 11،جمعیت علماء اسلام 10،مسلم لیگ(ن)9نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکے ہیں،آزادامیدواران 6،بی اے پی 4،نیشنل پارٹی 3،اے این پی 2،جبکہ بی این پی،حق دو تحریک،بی این پی (عوامی) اور جماعت اسلامی ایک،ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکے۔الیکشن کمیشن کے سرکاری نتائج کے مطابق پی بی 01ژوب کم شیرانی سے جمعیت علماء اسلام کے ڈاکٹرمحمدنواز کبزئی 14ہزار183ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل شاہ زمان نے 8ہزار562ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہا۔پی بی 2ژوب پر جمعیت علماء اسلام کے فضل قادر 11ہزار453ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شیخ جعفرخان مندوخیل 6ہزار565ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 3قلعہ سیف اللہ سے آزاد امیدوار مولانانور اللہ 24ہزار680ووٹ لیکر پہلے جبکہ جمعیت علماء اسلامم کے مولاناعبدالواسع 20ہزار790ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے پی بی 4موسیٰ خیل کم بارکھان سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سردارعبدالرحمن کھیتران 24ہزار172ووٹ لیکر پہلے جبکہ نیشنل پارٹی کے عبدالکریم کھیتران 19ہزار12ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی بی 5لورالائی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حاجی محمد خان طوراتمانخیل پہلے نمبر جبکہ جمعیت علماء اسلام کے مولوی فیض اللہ 12ہزار456دوسرے نمبر پر رہے،پی بی 6دکی پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سردارمسعود لونی 10ہزار377کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ سردار محمدانور ناصر 9ہزار804ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 07زیارت کم ہرنائی سے جمعیت علماء اسلام کے خلیل الرحمن دمڑ25ہزار256ووٹ لیکر پہلے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حاجی نورمحمددمڑ 24ہزار187ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی 8سبی سے پیپلزپارٹی سردارسرفراز چاکر ڈومکی نے 27ہزار 677ووٹ لیکر پہلے اورآزاد امیدوار میرمحمداصغر خان مری نے 23ہزار769ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی بی 9کوہلو سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے نصیب اللہ مری 5ہزار888ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار نوابزادہ گزین مری 3ہزار351ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی 10سے ڈیرہ بگٹی سے پیپلزپارٹی کے میر سرفراز بگٹی 52ہزار485ووٹ لیکر پہلے جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی 25ہزار773ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 11جھل مگسی پر بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی 44ہزار556ووٹوں کے ساتھ پہلے اور بی این پی کے میرمرتضیٰ عباس 1244ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 12کچھی کے نتائج کااعلان نہیں ہوسکاپی بی 13نصیرآباد ون سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے میر محمدصادق عمرانی 14ہزار856ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزادامیدوار میر سکندر علی عمرانی 9ہزار505ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پی بی 14نصیرآباد ٹو سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے محمد خان جمالی 22ہزار639ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ پی پی پی کے غلام رسول 18ہزار948ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 15صحبت پور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے میر سلیم احمد کھوسہ 24ہزار619ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے محمددوران کھوسہ 15ہزار997ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 16جعفرآباد میں جماعت اسلامی پاکستان کے عبدالمجید 15ہزار248ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار عمر خان جمالی 9ہزار829ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 17اوستہ محمد پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے فیصل خان جمالی 28ہزار333ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد جمالی 13ہزار977ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 18خضدار سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نواب ثناء اللہ زہری 20ہزار14ووٹ لیکر پہلے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے غلام سرور13ہزار791ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔پی بی 19خضدار ٹو سے جمعیت علماء اسلام کے میر یونس عزیز زہری 19ہزار137ووٹ لیکر پہلے جبکہ پیپلزپارٹی کے شکیل احمددرانی 16ہزار206ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،پی بی 20خضدار تھری سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرداراخترجان مینگل 28ہزار97ووٹ لیکر پہلے جبکہ میرشفیق الرحمن مینگل 9ہزار243ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 21سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سردارصالح بھوتانی نے 30ہزار910ووٹ لیکر پہلے،نیشنل پارٹی کے رجب علی رند 17ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہا۔پی بی 22لسبیلہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جام کمال خان 38ہزار562ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ پی پی پی پی کے محمد حسن 18ہزار373ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پی بی 23سے آواران سے نیشنل پارٹی کے خیر جان بلوچ 15ہزار635ووٹ لیکر پہلے جبکہ پیپلزپارٹی کے میرعبدالقدوس بزنجو 9ہزار233ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،پی بی 24گوادر سے حق دو تحریک بلوچستان کے مولاناہدایت الرحمن بلوچ 20ہزار925ووٹ لیکر پہلے اور بی این پی کے میر حمل کلمتی 15ہزار522ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 25کیچ ون سے پیپلزپارٹی کے میر ظہور بلیدی 9ہزار99ووٹ لیکر پہلے اور نیشنل پارٹی کے جان محمد بلیدی 4ہزار895ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 26کیچ ٹو سے نیشنل پارٹی کے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ 14ہزار4ووٹ لیکر پہلے جبکہ بی این پی کے سید احسان شاہ 9ہزار608ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 27کیچ سے مسلم لیگ(ن) کے برکت علی 15ہزار552ووٹ لیکر پہلے اور آزاد امیدوار جمیل احمد دشتی 4ہزار622ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی 28کیچ سے پیپلزپارٹی کے اصغر رند 7ہزار90ووٹ لیکر پہلے اور نیشنل پارٹی کے میر حمل خان 4ہزار366ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 29پنجگور ون پر بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے اسد بلوچ 7ہزار263ووٹوں کے ساتھ پہلے اور نیشنل پارٹی کے حاجی محمد اسلام 4ہزار547ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 30پنجگور ٹو سے نیشنل پارٹی کے رحمت صالح بلوچ 9ہزار690ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ بی این پی (عوامی) کے شکیل احمد 8ہزار349ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 31کے نتائج کااعلان نہیں ہوسکاپی بی 32چاغی بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 19ہزار91ووٹ لیکر پہلے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے امان اللہ نوتیزئی 17ہزار178ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی 33خاران سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے میر شعیب نوشیروانی 11ہزار207ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ بی این پی کے ثناء بلوچ 9ہزار50ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پی بی 34نوشکی سے جمعیت علماء اسلام کے میر غلام دستگیر بادینی 16ہزار771ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ بی این پی کے محمد رحیم مینگل 15ہزارووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 35سوراب سے جمعیت علماء اسلام کے میر ظفر اللہ زہری 16ہزار579ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ پی پی پی کے میرنعمت اللہ زہری 11ہزار113ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے،پی بی 36سے جمعیت علماء اسلام کے میرسعید لانگو کامیاب ہوئے ہیں پی بی 37مستونگ سے جمعیت علما اسلام کے نواب محمد اسلم رئیسانی 13ہزار668ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ پی پی پی کے سردارنوراحمد بنگلزئی 11ہزار426ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 38کوئٹہ ون سے عوامی نیشنل پارٹی کے ملک نعیم بازئی 7ہزار792ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے حاجی عین اللہ شمس 6ہزار280ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 39کوئٹہ کے نتائج جاری کردئیے گئے تھے تاہم ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کے نام جاری نوٹس میں کہاگیاہے کہ نتائج کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 11فروری کوصبح10بجے حاضر ہوں۔پی بی 40کوئٹہ تھری سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے عبدالصمد گورگیج 9ہزار225ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ایچ ڈی پی کے قادر علی نائل 5ہزار588ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے،پی بی 41کوئٹہ چار سے حاجی ولی محمد نورزئی 9ہزار318ووٹوں کے ساتھ پہلے آزاد امیدوار عبدالغفار کاکڑ 7ہزار270ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 42کوئٹہ پانچ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے زرک خان مندوخیل 10ہزار423ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ 8ہزار520ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پی بی 43 سے آزاد امیدوار لیاقت علی لہڑی 7ہزار277ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزادامیدوار سرداردودا خان 5ہزار190ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔پی بی 44کوئٹہ سات پیپلزپارٹی کے عبیداللہ گورگیج 7ہزار125ووٹوں کے ساتھ پہلے،نیشنل پارٹی کے میر عطاء محمد بنگلزئی 6ہزار385ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 45کوئٹہ آٹھ سے پی پی پی پی کے حاجی علی مدد جتک 5ہزار671ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے میرعثمان پرکانی 4ہزار346ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 46کوئٹہ 9سے بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس احمد عمر احمدزئی 4ہزار638ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ بی این پی کے ملک نصیراحمدشاہوانی 1530ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے،پی بی 47کوئٹہ پشین ون سے آزاد امیدوار اسفندیار خان کاکڑ21ہزار714ووٹوں کے ساتھ پہلے،جمعیت علماء اسلام کے مولوی کمال الدین 18ہزار989ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،پی بی 48پشین ٹو سے جمعیت علماء اسلام کے اصغر علی ترین 17ہزار944ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سردارامجد ترین 15ہزار13ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پی بی 49 پشین تھری پر جمعیت علماء اسلام کے سید ظفر علی آغا13ہزار811ووٹ لیکر پہلے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے آغا سید لیاقت علی 12ہزار778ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی 50قلعہ عبداللہ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی 44ہزار712ووٹوں کے ساتھ پہلے جمعیت علماء اسلام کے حاجی محمدنواز کاکڑ 41ہزار445ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پی بی 51چمن پر آزاد امیدوار کپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی 20ہزار390ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزئی 19ہزار623ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔