پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے اے این پی کے انجینئر زمرک خان اچکزئی کامیاب

قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)ضلع قلعہ عبداللہ کے حلقہ پی بی 50 کی نشست عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار انجینئر زمرک خان اچکزئی نے قریب ترین حریف جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاجی محمد نواز خان کاکڑ کو شکست دیکر جیت لیا زمرک خان اچکزئی نے 44712 جبکہ حاجی محمد نواز خان کاکڑ نے 43445 ووٹ حاصل کئے اسی طرح پشتون خواہ میپ کے امیدوار میروائس خان اچکزئی نے 34604 ووٹ لئے جیت کی خوشی میں انجینئر زمرک خان اچکزئی کے حامیوں نے زبردست جشن منایا اور خوشی میں شدید ہوائی فائرنگ کی دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے مبینہ طور پر نتائج میں رد و بدل کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاجا کوئٹہ چمن شاہراہ کو تین مقامات پر ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جس سے دونوں جانب سے چھوٹی بڑی گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے آخری اطلاعات تک شاہراہ بند تھی اسی طرح کوژک کے مقام پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو بند کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے