عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا، مینڈیٹ میں ہیرا پھیری سے افراتفری مچے گی،شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے بلند آواز میں اور واضح طور پر فیصلہ سنادیا۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ عوام کے مینڈیٹ میں ہیرا پھیری کرنے کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ عدم استحکام اور افراتفری کا باعث بنے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کی گرمی گزر گئی، یہ ملک کے زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے، نواز شریف، آصف زرداری، عمران خان، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی قیادت کو معمولی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کو درپیش بے پناہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ انہیں یہ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ تاریخ خود غرض سیاستدانوں پر مہربان نہیں ہوتی۔