حکومت سازی کا معاملہ،آصف زرداری لاہور پہنچ گئے

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری عام انتخابات 2024 کے بعد حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کیلئے لاہور پہنچ گئے۔

باخبر ذرائع کے مطابق آصف زرداری انتخابات میں پیپلزپارٹی پنجاب کی کارکردگی کاجائزہ لیں گے،اورلاہورمیں اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کی شریف برادران اورچوہدری شجاعت سےملاقاتوں کاامکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے