بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 22 لسبیلہ پرمسلم لیگ (ن) کے امیدوار جام کمال خان نے میدان مارلیا
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 22لسبیلہ پرمسلم لیگ (ن) کے امیدوار جام کمال خان نے میدان مار لیا۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وڈیرہ محمد حسن جاموٹ دوسرے نمبر پر رہے۔تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر PB. 22 لسبیلہ کے جاری کردہ غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) جام کمال خان 38562 لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد حسن جاموٹ 18373 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے بیرسٹر جہانزیب قاسم رونجھو نے6337 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔