ٹانک،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ

ٹانک(ڈیلی گرین گوادر)ملک بھر میں آج عام انتخابات کے انعقاد کے روز خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد شعیب نے کہا کہ دورانِ گشت سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی لیکن پولنگ کے عمل میں کوئی تعطل نہیں آیا، ٹانک میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کوٹ اعظم میں پولنگ اسٹیشن پر حملے کی تردید کرتے ہوئی کہا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پرحملہ نہیں ہوا، پولنگ عملے پر فائرنگ کی خبریں غلط ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے